تھر کول ایریا میں کوئلے کی کھدائی اور بجلی کی تیاری کے دوسرے بڑے منصوبے پر کام شروع

پیر 6 مارچ 2017 12:25

تھر کول ایریا میں کوئلے کی کھدائی اور بجلی کی تیاری کے دوسرے بڑے منصوبے ..
تھرکول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء) تھر کول ایریا میں کوئلے کی کھدائی اور بجلی کی تیاری کے دوسرے بڑے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا، سی پیک میں شامل اس منصوبے کی مالیت 2 سو ارب روپے ہے۔کمپنی حکام کے مطابق تھر کول ایریا میں بلاک 2 کے بعد بلاک ون پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے، ابتدائی طورپر زمین ہموار کرنے کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

سائٹ انچارج کے مطابق بلاک ون کا رقبہ 150 مربع کلو میٹر ہیجس میں 4 ارب ٹن کوئلہ موجود ہیجبکہ کوئلے کی کھدائی کے ساتھ یہاں 132میگا واٹ کے 2 پاور پلانٹ بھی تعمیر کئے جائیں گے۔بلاک ون سے ملحقہ بلاک ٹو میں بھی کوئلے کی کھدائی اور پاور پلانٹ کی تنصیب کا کام جاری ہے جس کی مالیت220 ارب روپے ہے۔بلاک ون پر کام کے آغاز کے ساتھ ہی تھر کول کی12 میں سے صرف 2 بلاکس پر 4سو 20 ارب روپے مالیت کی سرمایہ کاری سے کام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :