ڈونلڈ ٹرمپ کا فلوریڈا میں کیتھولک سکول کا دورہ

امریکی صدر دورے کے دوران بچوں میں گھل مل گئے

پیر 6 مارچ 2017 12:24

ڈونلڈ ٹرمپ کا فلوریڈا میں کیتھولک سکول کا دورہ
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک کیتھولک سکول کا دورہ کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا کے ایک کیتھولک سکول پہنچے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ساتھ ایجوکیشن سیکرٹری بیسٹی ڈیووس بھی موجود تھیں۔ طلبائ نے صدر کو ڈرائنگ پیش کی۔ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ امریکی صدر نے سکول میں بچوں اور والدین کے لیے متعارف کرائے گئے مختلف پروگرامز کو سراہا۔