کامران اکمل نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 6 مارچ 2017 01:09

کامران اکمل نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مارچ ۔2017ء) پشاور زلمی کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف فائنل میچ میں نئی تاریخ رقم کردی ۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد اور سپنر محمد نوازکو سٹمپ کرکے ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں 200شکار مکمل کرنے والے دنیاکے پہلے وکٹ کیپر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیاہے،کامران اکمل نے اپنے 200شکار193میچ کھیل کر مکمل کئے جن میں 110کیچ اور 90سٹمپ شامل ہیں۔ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کامران اکمل کے بعد دوسرے زیادہ شکار کرنے والے وکٹ کیپر کمارسنگاکارا ہیں جنہوں نے 180 شکار کررکھے ہیں ،بھارت کے ایم ایس دھونی 179شکاروں کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔

متعلقہ عنوان :