پاکستان سپر لیگ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شرمنا ک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 6 مارچ 2017 01:03

پاکستان سپر لیگ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شرمنا ک ریکارڈ اپنے نام کرلیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مارچ ۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کی رنر اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شرمنا ک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 149رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کوئٹہ کی پوری ٹیم محض90رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ،کوئٹہ کی جانب سے اننگز میں 9چوکے لگائے گئے تاہم کوئی کھلاڑی گیند ہوا میں باﺅنڈری پار پہنچانے میں ناکام رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے اپنی اننگز میں ایک بھی چھکارسید نہیں کیا ۔