اتنی محنت کے بعد بھی فائنل ہار جانے سے دل دکھا:سرفراز احمد

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 6 مارچ 2017 00:33

اتنی محنت کے بعد بھی فائنل ہار جانے سے دل دکھا:سرفراز احمد
 لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مارچ ۔2017ئ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمدکا کہنا ہے کہ اتنی محنت کے بعد فائنل میچ میں ہار جانے سے بہت دل دکھتا ہے،6اوورز میں 5 وکٹیں گر نے سے ٹیم پر پریشر آگیا تھا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کیخلاف فائنل میچ کے بعد خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہدف کم تھا لیکن وکٹیں جلدی گرنے کے باعث ہم میچ جیت نہ سکے،پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم نے اپنی پوری جان ماری۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں پشاور زلمی کو جیت پر مبارکباددیتا ہوں ،پی ایس ایل انتظامیہ بھی مبارکبادکی مستحق ہے جس نے محنت سے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے پی ایس ایل کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرنے پر سٹیڈیم میں موجود شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔