Live Updates

عمران خان کی پشاورزلمی کوشاندار جیت پرمبارکباد

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 6 مارچ 2017 00:20

عمران خان کی پشاورزلمی کوشاندار جیت پرمبارکباد
 اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مارچ ۔2017ئ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور زلمی کو فائنل میچ میں شاندار پر جیت پر مبارکباد پیش کر ڈالی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق عمران خان کا پی ایس ایل کے فائنل میچ کی فاتح ٹیم پشاورزلمی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فائنل میچ کیلئے پاکستان آنےوالے غیرملکی کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی شکریہ کی مستحق ہے، قوم پاکستان میں قیام امن اورکرکٹ کی بحالی کی شدت سے خو اہشمندہے ،میں دعاگوہوں کہ بین الاقوامی کرکٹ مستقل طورپرپاکستان لوٹ آئے اور ہمارے عوام کے چہرے اسی طرح خوشی سے کھلے رہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :