پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے اعلیٰ حکومتی ،سیاسی شخصیات،عسکری ، سول حکام سمیت مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈ ز کے نمائندگان بھی موجود تھے

اتوار 5 مارچ 2017 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے اعلیٰ حکومتی ،سیاسی شخصیات،عسکری اور سول حکام سمیت مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈ ز کے نمائندگان بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ، وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفار ، آئی جی پنجاب مشتاق سکھرا ، وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ ، وفاقی وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق، وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق ، سینئر سیاستدان جاویدہاشمی ، ریحام خان ،آئی سی سی کے سین نورس، سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سرتھ چندرا لی ینگیں،انگلش کرکٹ بورڈ کے ریگ ڈیکون، جولین سائبرائنڈ ، این سی اے کے بوب نکولز ، انٹر نیشنل میڈیا سے مائیک سیلوے ، سی اے سے سین کیرول ، بی سی بی سے سکیورٹی آیسر میجراے کے ایم انسو ڈی ڈولا اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے موجو دتھے۔

متعلقہ عنوان :