ویون رچرڈز ، ڈیرن سیمی کو پاکستانی نام دیدئیے گئے

اتوار 5 مارچ 2017 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء)ویون رچرڈز اور ڈیرن سیمی کو پاکستانی نام دیدئیے گئے، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے سرویون رچرڈ کو گلیڈی ایٹر آف پاکستان جبکہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا نام دیدیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے پاکستان آنے والے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو تاحیات پاکستان کا دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آنے پر تمام غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سکیورٹی خدشات کے باوجود کھلاڑیوں کا پاکستان آنا قابل تحسین ہے۔ریاض پیرزادہ نے کہا کہ سرویون رچرڈ اور ڈیرن سیمی نے پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے ۔