شہبازشریف کی ہر اچھی گیند اور شارٹ پرکھلاڑیوں کو داد

سیاسی شخصیات کی لاہور میں فائنل کے کامیاب انعقاد پر وزیراعلی پنجاب کو مبارکباد

اتوار 5 مارچ 2017 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران پشاور زلمی کی بیٹنگ کی مکمل اننگ دیکھی ، وزیراعلی نے پشاور کے بعض کھلاڑیوں کی اچھی بلے بازی اور کوئٹہ کے بعض کھلاڑیوں کی عمدہ بائولنگ پر دل کھول کر داد دی اور انتہائی انہماک سے میچ دیکھااور وہ شائقین کرکٹ کے جوش وخروش پر انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھی-انکلوژر میں موجو د گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا، گورنر گلگت بلتستان غضنفر علی خان، وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے لاہو رمیں فائنل کے کامیاب انعقادکرا نے اور بہترین سہولیات فراہم کرنے پر وزیراعلی محمد شہبازشریف اور پنجاب حکومت کو مبارکبا ددی اور کہاکہ لاہو ر میں کامیاب فائنل سے قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ،بلاشبہ آپ نے دن رات محنت کرکے اس میگا ایونٹ کو کامیاب کرایاہی-

متعلقہ عنوان :