حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈاسمال انڈسٹری کا اجلاس منعقد‘ 7 مارچ کو ہونے والے جنرل باڈی کے سالانہ اجلاس اور انتظامی امور سے متعلق مشاورت

اتوار 5 مارچ 2017 23:00

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈاسمال انڈسٹری کے صدر محمد اکرم انصاری کی زیر صدارت ممبران کا اجلاس چیمبر کے آفس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیمبر کے ذمہ داران ، اگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران، کمیٹیز اور سب کمیٹیز کے چیئرمینز نے شرکت کی اور 7 مارچ 2017 ء کو ہونے والے جنرل باڈی کے سالانہ اجلاس اور انتظامی امور سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اس اجلاس میں اس بات کا عزم و ارادہ کیا گیا کہ اس پروگرام کو ایک یاد گار پروگرام بنایاجائے اور اجلاس میں حیدرآباد کے تاجروںکو درپیش مسائل کو بغور زیر بحث لایا جائے گا اور ہر ممکن اور ہر سطح پر ان کی آواز پہنچائی جائے گی۔