وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پرکوئٹہ میں بڑی سکرینوں پر پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دکھایا گیا

اتوار 5 مارچ 2017 22:41

کوئٹہ۔05مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ کھیل نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم اور اسپیشل ہائی سکول میں شہریوں کو بڑی سکرینوں پر دکھانے کے لیے خصوصی انتظامات کئے، شائقین کرکٹ نے ڈھول کی تھاپ پر علاقائی رقص اور چاپ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈیٹر اور پشاور زلمی کا میچ دیکھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہریوں میں کوئٹہ گلیڈیٹر کے شرٹ بھی تقسیم کئے گئے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 200سے زائد پولیس اہلکار امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے تعینات کئے گئے ہیں۔