زندہ قومیں کبھی اپنی ثقافت کو فراموش نہیں کرتے ، تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا بلوچ کلچرڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب

اتوار 5 مارچ 2017 22:41

کوئٹہ۔05مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء)یونیورسٹی آف تربت میں بلوچ کلچرڈے کا اہتمام،تقاریب، تقاریر اور دوسرے ثقافتی پروگرام اور روایتی شو منعقد،بلوچستان بھر کی طرح تربت یونیورسٹی میں بھی بلوچ کلچرڈے پورے شان وشوکت اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔اس سلسلے میں تربت یونیورسٹی میں قائم انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈکلچرکے زیر اہتمام بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خاص تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر تھے۔

تقریب میں وائس چانسلر کے علاوہ رجسٹرار تربت یونیورسٹی ڈاکٹر حنیف الرحمان، عبدالغفورشاد،مختلف فیکلٹی کے ڈین، تدریسی شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے طالب علموں نے بلوچی پوشاک اور دستار زیب تن کیا ہوا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابرنے کہا کہ آج کا دن ہمیں پیار محبت ا ، بھائی چارگی ور امن کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں کبھی اپنی ثقافت کو فراموش نہیں کرتے ۔انہوں نے اساتذہ اور طلباء پر زور دیا کہ وہ انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈکلچر میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں اور بلوچ زبان و ثقافت کے مختلف پہلو،ْں پر تحقیق کر کے بلوچ ثقافت کے فروغ میں کردار ادا کریں۔ اس موقع پرجسٹرار تربت یونیورسٹی ڈاکٹر حنیف الرحمان اور اسسٹنٹ پروفیسر عبدالغفورشاد کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بلوچ قوم کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ، اس دن کو منانے کا اصل مقصد بلوچ ثقافت کو اجاگر کرنے کے علاوہ امن کا پیغام دینا ہیاور بلوچی لباس اور پگڑی کی اہمیت کو اجاگر کرناہے۔