لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

اتوار 5 مارچ 2017 22:40

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر تعلیمی بورڈ لاڑکانہ فخرالدین بابت ابڑو کے مطابق لاڑکانہ بورڈ کے زیر نگرانی لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور کندھکوٹ اور ضلع دادو کے دو تحصیلوں کے این شاہ اور میہڑ سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے امتحانات 28 مارچ سے 8 اپریل تک منعقد کئے جائیں گے جبکہ 13 مارچ سے نویں دسویں جماعت کے پریکٹیکل ہونگے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔