14 واں سالانہ تین روزہ فیسٹول اختتام پزیر ہوگیا

اتوار 5 مارچ 2017 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) کل پاکستان موسیقی کانفرنس، کراچی کے زیر اہتمام 14 واں سالانہ تین روزہ فیسٹول اتوار کی شب نیشنل اکیڈمی آف پرفامنس آرٹس (ناپا)میں اختتام پزیر ہوگیا۔ استاد فتح علی خان، استاد عبد الطیف ، ورجینیا نیکولی، محمد مسلم شگن ،گل محمد اور عباد علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے شائقین سے خوب داد حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شائقین موسیقی نے ’’ اے پی پی ‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہمیں اس طرح کی تقریبات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا ہے۔آج کی اس محفل کو استاد فتح علی خان نے چار چاند لگائے ہیں انہوں نے کہا کہ برسوں کے بعد کراچی میں تسلسل کے ساتھ اس طرح کے پروگرام ہو رہے ہیں جس پر ہم اپنی حکومت اور سیکورٹی فورسز کے شکر گرزار ہیں۔