پی ایس ایل کے فائنل کو دیکھنے کے لئے شہر قائد میں کئی مقامات پر بڑی اسکرین لگائی گئیں

اتوار 5 مارچ 2017 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور پشاور زلمیی کے درمیان کھیلا جانے والا پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے شہر قائد میں کئی مقامات پر بڑی اسکرین لگا گئیں۔

(جاری ہے)

اسکرین شہر کے جن جن مقامات پر لگائی ان میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی، کراچی پورٹ گرینڈ ، معین خان اکیڈمی، نیا ناظم آباد اور کئی دیگر مقامات شامل ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد اسکرین پر میچ دیکھنے کے لئے موجود ہے اور اپنی اپنی ٹیمیوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ شائقین نے اس موقع پر اپنی پسندیدہ ٹیموں کی شرٹس بھی پہن رکھے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ میچ جو بھی ٹیم جیتے یہ پاکستان اور پاکستان کرکٹ کی ہی جیت ہے۔

متعلقہ عنوان :