پی ایس ایل کافائنل ، بعض ٹی وی چینلز میچ پرلگنے والے سٹے بازی کے حوالے غیر ذمہ دارانہ خبریں نشر کرتے رہے

اتوار 5 مارچ 2017 22:21

پی ایس ایل کافائنل ، بعض ٹی وی چینلز میچ پرلگنے والے سٹے بازی کے حوالے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2017ء) پی ایس ایل کے فائنل میچ کے حوالے سے ٹی وی چینلز بعض غیر ذمہ دارانہ خبریں بھی نشر کرتے رہے ، یہ خبریں فائنل میچ کے حوالے سے لگنے والے سٹے بازی کے حوالے سے تھیں ، بعض ٹی وی چینلز نہ صرف پسندیدہ ٹیم کے حوالے سے سٹے بازی کے نرخ اپنی نشریات میں ٹکرز کی صورت میں جاری کرتے رہے بلکہ سٹے بازوں کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح ٹی وی چینلز بعض خبروں کے حوالے سے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے رہے ۔ عوامی حلقوں نے ٹی وی چینلز کی ان خبروں کو انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :