مر دم شما ری میں شہر ی علا قوں کے ساتھ ما ضی میں بہت ظلم ہو چکا ،اب حقیقت کے بر خلا ف کام نہیں ہو نے دیں گے، فاروق ستار

پو ری ذمہ داری کے ساتھ مردم شما ری میں اپنی آبا دی کا درست اعداوشمار اور شفاف طر یقے سے اند اراج کر انا ہے،اجلاس سے خطاب

اتوار 5 مارچ 2017 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ (پاکستان) کے زیراہتمام پی آئی بی کا لونی میں واقع ایم کیوایم (پاکستان) کے عارضی مرکز پر ملک میںہونے والے حالیہ مردم شماری کے حوالے سے ایک اہم اجلا س منعقد ہوا جس کی صدارت کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کی۔ اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان، ڈپٹی کنونیر کنور نو ید جمیل، اراکین رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے انچارج فرقان اطیب و اراکین کمیٹی اور تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں ہونے والی حالیہ مردم شماری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور ان کا جائزہ بھی لیا گیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں پوری ذمہ داری کے ساتھ مردم شماری میں اپنی آبادی کا درست اعداد و شمار شفاف طریقے سے اندراج کرانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردم شماری ہماری بقاء کا مسئلہ ہے اسکے لئے حق پرست عوام اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور 15 مارچ سے شروع ہونیوالی مردم شماری میں اپنا درست اندراج کرائیں تو مردم شماری سے کراچی کی صوبائی نشستیں 82 اور قومی اسمبلی کی 40 نشستیں ہو جا ئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ درست مردم شماری سے کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص اور سکھر کو ترقیاتی فنڈز اور ان کا حق بھی ملے گا اور کوٹہ سسٹم کی تلوار کا بھی خاتمہ ہوگا ماضی میں کراچی کا ڈومیسائل بنواکر کراچی سے باہر والوں کو شہری علاقوں کے کوٹہ دیکر حق مارا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ میں عارضی پتہ کراچی اور مستقل پتہ کہیں اور کا ہوتا ہے یہاں سے بھی فوائد اور اپنی اصل جگہ سے بھی فوائد حاصل کئے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے شعبہ جات (پاکستان) کی کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ بہتر اور جدید خطوط پر استوار ہیں اور ہم نے مردم شماری کی مانیٹرنگ کیلئے بھی اپنا الیکشن سیل متحرک کردیا ہے 1951، 1961 اور 1972 کی مردم شماری میں بھی حق مارا گیا جبکہ 1981ء کی مردم شماری میں محصورین بنگلہ دیش جو کراچی میں آکر آباد ہوئے انہیں بھی مردم شماری میں نہیں دکھایا گیا جبکہ اندرونِ سندھ سے نقل مکانی کرنے والے مہاجروں کی بھی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں شہری علاقوں کے ساتھ ماضی میں بہت ظلم ہوچکا اب حقیقت کے برخلاف کام نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) ملکی حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اگر الیکشن وقت سے قبل ہوئے تو ایم کیو ایم (پاکستان) اپنی ماضی کی روایات کی طرح متحرک اور کسی بھی وقت انتخابی عمل کیلئے تیار ہے۔ کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرانکے مسائل کے حل کیلئے ہر طرح سے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ریلیف دیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے کراچی کو سونے کا انڈہ دینے والی مرغی سمجھا ہو اہے کراچی پورے پاکستان کو پالتا ہے اب کراچی کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے ہم تمام قومیتوں کا احترام کرتے ہیں اور تمام قومیتیں ملک کی بقاء کی خاطر ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) حیدرآباد میں اپنا ملتوی ہونے والا جلسہ عام جلد کرنے جارہی ہے اسکے بعد میرپورخاص میں جلسہ کرینگے ایم کیو ایم (پاکستان) کا مینڈیٹ اٹل ہے عوام ہمیں مدعو کررہے ہیں ہم جلد بتدریج انکے علاقوں میںبڑے جلسے عام منعقد کرینگے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) کے شعبہ جات پاکستان کی ہر سیاسی جماعت سے زیادہ منظم، ہنرمند اور جدید خطوط پر استوار ہیں اور ہم یہ شعبہ جات مزید بہتر کرینگے ساتھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :