لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل شہبازشریف کی وجہ سے ممکن ہوا ‘نجم سیٹھی

فائنل میچ کے لئے وزیراعلی شہبازشریف نے قابل تقلید جرات اور دلیری کامظاہرہ کیا پنجاب کی ٹیم نے دن کو رات او ررات کو دن میں بدل دیا ‘چیئرمین پی ایس ایل

اتوار 5 مارچ 2017 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل شہبازشریف کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا-فائنل میچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ اس موقع پر مجھے ایک ہی نام ذہن میں آتا ہے اور وہ چیف منسٹر پنجاب محمدشہبازشریف کا نام ہے - انہو ںنے اپنی سیاسی او رانتظامی ٹیم کے ساتھ دن کو رات او ررات کو دن بنادیا- اس موقع پر کرکٹ شائقین نے بلند آواز میں نعرے لگا کر تائید کی -نجم سیٹھی نے بتایاکہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے لئے ہرممکن کوشش کی ہے -انہو ںنے فائنل میچ کے پر امن انعقاد کے لئے بھر پور انتظامی صلاحیتوں اور قابل تقلید جرات اور دلیری کا مظاہرہ کیا -وزیراعلی محمدشہبازشریف کی کاوشوں کی وجہ سے لاہور میں غیر ملکی کرکٹر کے ساتھ فائنل میچ کا انعقاد ممکن ہوسکا جس پر شائقین کرکٹ اور ہم سب ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں - چیئرمین پی ایس ایل نے اپنے خطاب میں پنجاب کی انتظامیہ کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا اور بتایاکہ پنجاب کی انتظامیہ نے میچ کے لئے دن رات کام کرکے دن کو رات او ررات کو دن میں بدل دیا - نجم سیٹھی کے خطاب کے دوان وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کا نام سن کر شائقین نے پرجوش نعرے لگائے ۔

متعلقہ عنوان :