ہزاروں پاکستانیوں کاقذافی اسٹیڈیم آکر دہشتگردوں کو واضح پیغام ،پی ایس ایل فائنل کے موقع پر جوش و خروش دیدنی تھا
شائقین کرکٹ مقررہ وقت سے کئی گھنٹے قبل ہی پہنچ گئے ،کسی جگہ کوئی بد نظمی نہ ہوئی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کیا گیا تین بجے دروازے کھلنے کے بعد عوام کو ٹکٹ،شناختی کارڈ ،بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اندر داخل ہونے دیا گیا ،فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی وزیر اعلیٰ شہباز شریف ،وزیر قانون ، چیف سیکرٹری ، آئی جی ،پاک فوج کے افسران ،سی سی پی او،ڈی آئی جی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے کھلاڑیو ں اور آفیشلز کو انتہائی سخت سکیورٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا ، مختلف شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا لاہوریوں نے اپنی فیملیوں کے ساتھ گھروں میں اکٹھے بیٹھ کر میچ دیکھا ،چائے کے ہوٹلوں، باربر شاپس پر بھی میچ دیکھنے والوں کا رش
اتوار 5 مارچ 2017 22:20
(جاری ہے)
فائنل میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹیں حاصل کرنے والے شائقین کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے کھلنے کے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے پہلے ہی اسٹیڈیم کے باہر پہنچ گئے ۔ کسی جگہ کوئی بد نظمی نہ ہوئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کیا گیا ۔
اسٹیڈیم آنے والے بچے ، خواتین اور جوان اپنے چہروں پر پاکستانی جھنڈے اوراپنی پسند کی ٹیموںکے نام کی پینٹنگ کراتے رہے جبکہ اس موقع پر کئی شائقین کرکٹ نے اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لئے مختلف روپ دھار رکھے تھے ۔ پارکنگ پوائنٹس پر آنے والے شائقین کرکٹ کو فری شٹل سروس کے ذریعے اینٹری پوائنٹس تک لایا جاتا رہا جنہیں اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے اعلان کردہ وقت پر واک تھرو گیٹس سے گزار کر ٹکٹ ،شناختی کارڈ دیکھنے اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اجازت دی گئی ۔ قبل ازیں وزی راعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان، چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب ، پاک فوج ، رینجرز کے افسران، سی سی پی او ، ڈی آئی جی آپریشنز سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ۔ اس موقع پر ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور نظم و ضبط بر قرر رکھنے کے لئے فرائض سر انجام دیتے رہے۔مقررہ وقت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو انتہائی سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم پہنچایا گیا ۔ اس دوران شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا جبکہ روٹ سے ملحقہ راستوںپرکنٹینرز کھڑے رکھے گئے ۔ کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم پہنچتے ہی تمام راستوںں کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔پاک فوج ، رینجرز اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے قذافی سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں ۔اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت اور مختلف سٹینڈز میں فوجی جوان تعینات رہے ۔قذافی ا سٹیڈیم سے متصل ہاکی سٹیڈیم میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 25 بستروں کا ہسپتال بھی بنایا گیا ۔لاہور کے علاوہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں اور بیرون ممالک سے بھی لوگ فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچے ۔علاوہ ازیں لاہوریوں نے اپنے گھروں پر فیملیوں کے ہمراہ بیٹھ کر میچ دیکھا جبکہ اس دن کی مناسبت سے خواتین کی طرف سے خصوصی پکوان تیار کئے گئے ۔چائے کے ہوٹلوں اور باربر شاپس پر بھی میچ دیکھنے والوں کا انتہائی رش دیکھنے میں آیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.