آئندہ تین سال میںپاکستان اقتصادی اور معاشی اعتبار سے دنیا کا ٹائیگر بنے گا بجلی کا بحران مکمل طور پر ختم ہو جائے گا ‘رانا تنویر حسین

پی ایس ایل جیسے مزید پروگراموں کی حکومت حمایت کرے گی، تاکہ دہشت گردوں کو پوری قوم کی طرف سے پیغام جائے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں‘وفاقی وزیر

اتوار 5 مارچ 2017 21:41

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے جماعت الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید گرفتار نہیں ہیں اور نہ ہی وہ سمجھتے ہیں کہ حافظ سعیددہشت گردہیں یا کسی دہشت گرد تنظیم سے انکا تعلق ہے ،وزیر دفاع نے جو حافظ سعید کے متعلق بیان دیا وہ انکی ذاتی اختراع ہے حکومت کا مئوقف نہیں ہے ۔

اپنے بڑے بھائی رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین اور مسلم لیگ ن ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر حافظ احمد عتیق یوسی وائس چیئر مین حاجی رفیق الحسن قریشی کے ہمراہ متحدہ پریس کلب کے صدر اے حمید جہلمی جنرل سیکرٹری ہارون یوسف کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے اپنے فارم ہائوس پرگفتگو کرتے ہوئے کہا جماعت الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کے متعلق انکا ذاتی مؤقف ہے کہ وہ گرفتار نہیں ہیں انکو سیکورٹی کی بنیاد پر رکھا گیا ہے وفاقی وزیر دفاع نے بھی حافظ سعید کے متعلق جوابات کی وہ حکومت کامؤقف نہیں ہے خواجہ آصف کا ذاتی بیان ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اقتصادی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی کامیابی سے پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا ہے بھارت اور دشمن کو سی پیک کے ساتھ اس اجلاس کی کامیابی کی بھی بہت تکلیف ہوئی انکے ساتھ عمران خان اور پیپلز پارٹی کی بیان بازیاں دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا آئندہ تین سال میںپاکستان اقتصادی اور معاشی اعتبار سے دنیا کا ٹائگر بنے گا بجلی کا بحران مکمل طور پر ختم ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی اے پی سی چلے کا رتوسوں سے سیاسی جنگ لڑنے کے مترادف ہے آصف علی زرداری اور انکے بیٹے بلاول بھٹو زرداری عوام میں اپنا مقام کھو چکے حکومت کیخلاف انکے تمام شو فیل ہو چکے آئندہ بھی یہی صورتحال ہوگی عوام کے مسترد لوگوں کا اکٹھ کا نام اے پی سی ہے ۔انہوں نے کہا افغان بارڈر بند کرکے کسی کو تکلیف دینا مقصد نہیں افغان حکومت بھارت کی گود میں بیٹھنے کی بجائے عقل کا ناخن لے دہشت گردوں کے خلاف کا روائی کرے اور مطلوبہ دہشت گرد ہمارے حوالے کرے ۔

انہوں نے کہا ہم نے کہا تھا کہ بھارت نے اگر ہمارا پانی روکا تو یہ کھلی جنگ تصور ہو گا بالآ خر مودی حکومت کو ہمارے آگے گٹنے ٹیکنے پڑے اور اب مذاکرات کی میز پر آگیا ہے۔انہوں نے کہا پی ایس ایل جیسے مزید پروگراموں کی حکومت حمایت کرے گی۔ تاکہ دہشت گردوں کو پوری قوم کی طرف سے پیغام جائے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :