مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت 70 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

اتوار 5 مارچ 2017 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء)صوبائی دارالحکومت کی پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت 70 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس نے مصطفی آباد، شالیمار، باغبانپورہ، یوحنا آباد، اسلام پورہ، ساندہ ، بند روڈ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 70 افرادکو گرفتار کیا جن میں 32افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر پکڑا گیا ۔آپریشن کے دوران 37 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن میں ایک اشتہاری بھی شامل ہے،گرفتار افراد سی2 پستول اور درجنوں کارتوس ، چرس اور شراب بھی برآمد ہوئی۔پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے ہیں۔