پولیس نے چو ری کی متعدد واردتیں کرنے والے شا ن عر ف شا نی چو ر گینگ کی3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

5مو ٹر سا ئیکلیں، ہز ار وں روپے کی نقد ی ،12 موبائل فونز3پسٹل اورسینکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئیں

اتوار 5 مارچ 2017 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) راوی روڈ پولیس نے سبز ی منڈ ی کے علا قہ میں چھاپہ مار کرچو ری کی متعدد واردتیں کرنے والے شا ن عر ف شا نی چو ر گینگ کی3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی5مو ٹر سائیکلیں، ہز ار وں روپے کی نقد ی ،12 موبائل فونز3پسٹل اورسینکڑوں گولیاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوںکے خلاف کریک ڈائون کے حوالے سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈائون کا حکم دیا تھاجس پر ایس پی سٹی آ پر یشن عا دل میمن نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کر چوری و ڈکیتی کی وارداتوںمیں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی ۔

ایس ایچ اومحمد عا صم رفیع نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ سبز ی منڈ ی کے علاقہ میں چھاپہ مار کرشا ن عر ف شا نی چو ر گینگ کی3ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں شا ن عر ف شا نی،سا غر عر ف کا لی اور عمر ان عر ف شبیر شا مل ہیں۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نی18 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ملزمان سے مزید برآمد گی اور انکشافات کی توقع ہے ۔ ایس پی سٹی آ پر یشن عا دل میمن نے شا ن عر ف شا نی چو ر گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ اومحمد عا صم رفیع اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :