پولیس کی مصروفیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منچلوں نے منی بسنت منا لی

اتوار 5 مارچ 2017 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) تمام تھانوں کی پولیس کی پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی سکیورٹی پر مامور ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منچلوں نے منی بسنت منا لی ،مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں پتنگیں اڑتی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تمام تھانوں کی پولیس گزشتہ روز پی ایس ایل کی سکیورٹی فرائض سر انجام دیتی رہی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی جاتی رہی ۔ گزشتہ روز سمن آباد،گڑھی شاہو،شاد باغ،کرولگھاٹی ،چائنہ سکیم ،باغبانپورہ سمیت دیگر علاقوں میں منچلوں کی ایک بڑی چھتوں پر موجود رہی اور پتنگ بازی کرتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :