سپرلیگ کے فائنل کے موقع پر فقیروں نے بھی خوب کمائی کی

سپورٹرز کی کٹ دیکھ کر انکی پسندیدہ ٹیم کے جیتنے کی دعائیں دیتے رہے

اتوار 5 مارچ 2017 21:41

سپرلیگ کے فائنل کے موقع پر فقیروں نے بھی خوب کمائی کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء)پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے موقع پر فقیروں نے بھی خوب کمائی کی ،سپورٹرز کی کٹ دیکھ کر انکی پسندیدہ ٹیم کے جیتنے کی دعائیں دیتے رہے۔

(جاری ہے)

لاہورمیں مختلف سگنلزاورشاہراہوںپرکھڑے فقیر کاروں میں بیٹھے ہوئے اورپیدل گزرانے والے شائقین کودیکھ کرمختلف قسم کی دعائیں دیتے رہے۔فقیر سپورٹرز کی کٹ دیکھ کر ان کی پسندیدہ ٹیم کے جیتنے کی دعائیں دیتے رہے اور خوب کمائی کی ۔