’’ آپ سب کو عید پی ایس ایل فائنل مبارک ہو ،’’ کرکٹ کمز ہوم ‘‘

سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اتوار 5 مارچ 2017 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) ’’آپ سب کو عیدپی ایس ایل فائنل مبارک‘‘،’’کرکٹ کمز ہوم‘ ‘‘ سوشل میڈیاپرٹاپ ٹرینڈبن گیا،پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے پہلے منعقد ہونے والی اختتامی تقریب کے شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا کے ٹرینڈز پر پی ایس ایل کے چرچے شروع ہو گئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے ٹرینڈ میں اولین نمبر پر ’’پی ایس ایل فائنل لاہور‘‘تھا اور ساتویں نمبر پر پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی ٹرینڈ کر رہے تھے جبکہ اگر صرف پاکستان کے ٹرینڈز پر نظر ڈالی جائے تو پہلے دس میں سے نو ٹرینڈ پی ایس ایل سے متعلق تھے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ ٹرینڈ ہونے والا ہیش ٹیگ ’’کرکٹ کمز ہوم‘‘تھا۔ اختتامی تقریب میں پرفارم کرنے والے علی عظمت دوسرے نمبر پر تھے جبکہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ساتویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر دن بھر متعدد پاکستانی شائقین کرکٹ لاہور میں پی ایس ایل فائنل میچ کے حوالے سے مختلف انداز میں خوشی کا اظہارکرتے رہے۔ ’’آپ کو اور آپ کے خاندان کو عید پی ایس ایل فائنل مبارک‘‘۔

متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کی کمنٹری کرنے والے ایلن ولکنس نے اردو میں ٹویٹ کی جس میں انہوںنے کہا'اختتامی تقریب بہت اچھی تھی مزہ آیا۔ان کے علاوہ پی ایس ایل کے ایک اور کمنٹیٹر ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر آئن بشپ نے ٹویٹ کی کہ اپنے تمام ساتھیوں کی طرح میں دعا کرتا ہوں کہ فائنل میچ مزے کا ہو جو ٹورنامنٹ اور پاکستان کے لوگوں کے شایانِ شان ہو۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نے بھی پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :