پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں چار،پشاورزلمی کی ٹیم میںایک تبدیلی کی گئی

اتوار 5 مارچ 2017 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں چارجبکہ پشاورزلمی کی ٹیم میںایک تبدیلی کی گئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ریگولر غیر ملکی کھلاڑیوں کے لاہور آنے سے انکار کے بعد ٹیم انتظامیہ نے شان ارون، ریاض امرت، مورنی وین وک اور انعام الحق کو فائنل میچ کے لیے منتخب کیا ۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے نے زخمی ہونے والے شاہد آفریدی کی جگہ افتخار احمد کو فائنل میچ میں موقع دیا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اس سیزن میں ابتدائی دو پوزیشنز پر رہنے کے بعد پہلے پلے آف میچ میں بھی آمنے سامنے آئی تھیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یہ میچ سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔پشاور کی ٹیم نے اس میچ میں شکست کے بعد تیسرے پلے آف میں کراچی کنگز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔