ویں سالانہ 3روزہ پھولوں کی نمائش

پھولوںکے رنگوں میں زندگی کے مختلف پیغامات سمائے ہوتے ہیں اس لئے پھولوں سے ہمیشہ گہری دلچسپی رکھنا چاہئے، ڈویژنل کمشنر

اتوار 5 مارچ 2017 21:41

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) 59ویں سالانہ 3روزہ پھولوں کی نمائش شہید بینظیر بھٹو پارک( گلستان بلدیہ )میں اختتام پذیر ہوئی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر شفیق احمد مہیسر نے کہا کہ پھولوںکے رنگوں میں زندگی کے مختلف پیغامات سمائے ہوتے ہیں اس لئے پھولوں سے ہمیشہ گہری دلچسپی رکھنا چاہئے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ملک کے حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پھولوں کی نمائش کو منعقد کرنے کا عزم کیا جس میں لوگوں کی شرکت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہم پھولوں کی نمائش کے انعقاد میں کامیاب رہے ہیںجس پر مجھے دلی خوشی ہورہی ہے۔

کمشنر نے کہا کہ نجی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کے مالہیوں کو بھی چاہئے کہ وہ پھولوں کی افرائش و نگہداشت میں دلچسپی لیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد میمن اور ایس ایس پی کامران نوازنے کہا کہ پھولوں کا زندگی پر گہرااثر ہوتاہے پھولوں کی نمائش کا مقصد لوگوں کوپھولوں کی اہمیت اجاگر کرنا اور لوگوں کو تفریح ماحول فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کمشنر شفیق احمد مہیسر کی زاتی دلچسپی سے اس نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے اورکہا کہ پھولوں کی نمائش ایک پیغام دیتی ہے کہ اپنے ماحول کوکس طرح محفوظ کرسکتے ہیں اس موقع پر فلاور شو کمیٹی کے سیکریٹری منصور چیمہ نے کہا کہ کراچی فلاور شو کے بعد میرپورخاص کی پھولوں کی نمائش ایک اعلیٰ مقام رکھتی ہے جو ہرسال باقائدگی سے منعقد کی جارہی ہے جس کا سہرا کمشنرشفیق احمد مہیسر اور ضلع انتظامیہ کو جاتاہے انہوں نے نمائش میں مالی معاونت کرنے والے اداروںاور میڈیا کا شکریہ اداکیاجنہوں نے اس نمائش کو کامیاب بنایا ۔

اس موقع پر نمائش میں حصہ لینے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بنگلوز میں پہلا انعام ڈی آئی جی پولیس ہاؤس، دوسران ڈپٹی کمشنر ہاؤس،تیسراانعام کمشنر ہاؤس ، پرائیویٹ بنگلوز میں پہلاانعام منصورچیمہ ہاؤس، دوسرانعا م میرپورخاص شوگر مل،تیسراانعام فاروق سعید بھلی ہاؤس ، پرائیویٹ فارم ہاؤسز میں پہلا انعام مرکزی عید گاہ، دوسرا انعام دین محمد باٹ ہاؤس، تیسراانعام آفتاب قریشی ہاؤس ،اسٹالوں کیلئے پہلا انعام مرکزی عید گاہ، دوسرا میرپورخاص شوگر مل، تیسرا انعام چیمہ ہاؤس جبکہ چیمپئن ٹرافی میرپورخاص شوگر مل نے حاصل کی اسی طرح نمائش میں مختلف اسٹالوں کے مالہیوں کو بھی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔