پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، سیٹھ امین بلوچ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، کارندہ گرفتار

اتوار 5 مارچ 2017 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) منگھوپیر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او منگھوپیر حاجی ثنااللہ کے مطابق پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش سیٹھ امین بلوچ کی گرفتاری کے لیے گھیرا تنگ کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی کارروائی کے دوران کارندہ محمد وسیم ولد حنیف کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد ہوئی ہے جبکہ سیٹھ امین بلوچ پولیس کو ایک بار پھر چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :