پی ایس ایل 2 کے فائنل میچ کیلئے کراچی میں متعدد مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب کی گئیں

کچھ علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، عوام فائنل میچ دیکھنے سے محروم ہوگئی

اتوار 5 مارچ 2017 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پی ایس ایل 2 کا فائنل دکھانے کے لئے متعدد مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب کی گئیں تاہم کچھ علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ملک بھر کی طرح کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان، انصاف ہائوس سمیت متعدد مقامات پر پی ایس ایل 2 کا فائنل دیکھنے کے لئے بڑی اسکرینیں نصب کی گئیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے باعث شاہ فیصل کالونی، کورنگی، گلشن اقبال، اورنگی ٹائون سمیت متعدد علاقوں میں تماشائی میچ دیکھنے سے محروم رہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک سے درخواست کی تھی کہ وہ پی ایس ایل 2 کے فائنل میچ کے موقع پر لوڈشیڈنگ سے گریز کرے مگر کے الیکٹرک نے ان کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی۔