پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے پر بہت خوش ہوں،ملالہ یوسفزئی

اتوار 5 مارچ 2017 21:41

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے پر بہت خوش ہوں،ملالہ یوسفزئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے پر بہت خوش ہیں۔اپنے ایک بیان میں ملالہ کا کہنا تھا کہ پورے ملک اور کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت بڑا دن ہے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کو مبارک باد، ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، نجم سیٹھی نے خواب کو حقیقت میں تبدیل کر دیا ہے۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ امید کرتی ہوں اگلے پی ایس ایل کے تمام میچزپاکستان میں ہوں گے، لاہور آنے پرغیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، غیر ملکی کھلاڑیوں نے امن اورکرکٹ کی بحالی میں بڑا قدم اٹھا یا ہے جوخراج تحسین کے لائق ہیں۔