دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومتی صفوں میں بھی ’’آپر یشن ‘‘کر نا ہوگا ‘ ڈاکٹر طاہر القادری

حکمران دہشت گردوں اور امن دشموں کی سہولتی کار سے باز نہیں آرہے اس لیے ان کاپہلے حساب ہونا چاہیے ‘پاکستان میں دہشتگردی میں اگر ہمسایہ ملک ملوث ہیں تو انہیں بے نقاب کرنا حکومت کے سوا اور کس کی ذمہ داری ہے، بدقسمتی سے حکمران ملک اور قوم کے مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں‘انٹرویو

اتوار 5 مارچ 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2017ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومتی صفوں میں بھی ’’آپر یشن ‘‘کر نا ہوگا ‘حکمران دہشت گردوں اور امن دشموں کی سہولتی کار سے باز نہیں آرہے اس لیے ان کاپہلے حساب ہونا چاہیے ‘پاکستان میں دہشتگردی میں اگر ہمسایہ ملک ملوث ہیں تو انہیں بے نقاب کرنا حکومت کے سوا اور کس کی ذمہ داری ہے، بدقسمتی سے حکمران ملک اور قوم کے مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں مگر حکمرانوں کی عوام اور ملک دشمن پالیساں بھی ملک اور قوم کیلئے خطر ہ بن چکی ہیں اس لیے ان سے بھی نجات حاصل کر نا ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق فوجی عدالتوں کو توسیع دینے کے حوالے سے حکومت نے جو ترمیمی ڈرافٹ تیار کیا ہے اس میں سے مذہبی اور فرقہ وارانہ تنظیموں کی دہشتگردی کے الفاظ نکال کر وہاں پر ریاست کے خلاف بھیانک اقدامات کو شامل کیا جا رہا ہے ،اگر ایسا ہوا تو پھر فکری اور نظریاتی دہشت گردی کو آئینی و قانونی تحفظ ملے گا اور حکومت کے خلاف اختلاف رائے کا اظہا ر کرنے والے اس ترمیم کی زد میں آئیںگے جس سے حکومت اپوزیشن کو کچل کر رکھ دے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومتی صفوں میں بھی ’’آپر یشن ‘‘کر نا ہوگا کیونکہ حکمران دہشت گردوں اور امن دشموں کی سہولتی کار سے باز نہیں آرہے۔

متعلقہ عنوان :