کر کٹ دیوانگی، ایک پائوں پر کھڑا ہوکر پشاورزلمی کی جیت کیلئے دعائیں کرنے والا بوڑھا شخص 24گھنٹے کے بعد گر کر بے ہوش

اتوار 5 مارچ 2017 20:31

کر کٹ دیوانگی، ایک پائوں پر کھڑا ہوکر پشاورزلمی کی جیت کیلئے  دعائیں ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2017ء) ایک پائوں پر کھڑا ہوکر پشاورزلمی کی جیت کیلئے تسبیح ہاتھ میں پڑ کر دعائیں کرنے والا بوڑھا شخص 24گھنٹے کے بعد گر کر بے ہوش ہوگیا ۔ریسکیو نے فوری طبی امداد دیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔تفصیل کے مطابق پورے ملک کی طرح کرکٹ کا جنون خانیوال میں بھی سرچڑھ کر بولنے لگا ۔

پی ایس ایل کے آج ہونے والے فائنل میچ کیلئے اپنی پسندیدہ ٹیم کی جیت کیلئے ہر شخص دعائیں کررہا ہے لیکن غلہ منڈی خانیوال کا 80 سالہ بوڑھا شخص محمداکرم پشاور زلمی کا ایسا دلدادہ نکلا کہ وہ پشاور زلمی کی جیت کیلئے پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر سر پر ٹوپی اور ہاتھ میں تسبیح لیے ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر جیت کی دعائیں مانگنے لگا ۔

(جاری ہے)

بوڑھے شخص کا کہنا تھا کہ میں اس وقت تک ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر دعا مانگتا رہوں گا جب تک پشاور زلمی فائنل میچ جیت نہیں جاتی لیکن چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بوڑھا شخص تسبیح کرتے کرتے گر کرے بے ہوش ہوگیا ریسکیو نے اسے فوری طبی امداد دے کر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے طبی امداد دی طبی امداد ملنے کے بعد آدھے گھنٹے کے بعد جب اسے ہوش آیا تو تب بھی اس کی زبان پر یہ تھا کہ یا اللہ پشاورزلمی کو جتا دے ۔

آفریدی ساڈا شیر اے یہ کہنے کے بعد وہ پھر بے ہوش ہوگیا ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس کرکٹ کے دیوارنے کا بلڈپریشر بہت ہائی ہوگیا ہے ۔ بلڈ پریشر اس وقت اس کا 240 سے زیادہ ہے یہ بلڈ پریشر کھڑے ہونے اور کرکٹ کی ٹینشن کی وجہ سے زیادہ ہوا ہے اس کو ہم نے ہسپتال میں داخل کرلیا ہے اُمید ہے کہ یہ جلد صحت یاب ہوجائے گا۔