جنوبی وزیرستان ،تحصیل تیارزہ میں اٹھار ہ ماہ سے بجلی غائب

اتوار 5 مارچ 2017 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) جنوبی وزیرستان کے تحصیل تیارزہ میں ڈیرھ سال گزرنے کے باوجود بھی بجلی بحال نہ ہوسکی،بجلی نہ ہونے کے باعث اپنے علاقوں کوواپس آئے متاثرین بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں اورشام ہوتے ہی پوراعلاقے تاریکی میں ڈوب جاتا ہے،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہورہی ہیں اورطلباء کاقیمتی وقت بھی ضائع ہورہاہے۔

طالب علم حکمت اللہ کے مطابق کہ ہمارے علاقے میں ڈیڑھ سال سے بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے ہم پڑھائی نہیں کرسکتے اورلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے رات ہماری پڑھائی متاثرہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقہ کی بجلی جلدازجلدبحال کیاجائے۔بجلی بندش کے حوالے سے اے پی محمدشعیب کاکہنا تھا کہ یہاں پر بجلی کاکنٹرول فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ ہے۔

تحصیل دار کے رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل سترفیصد علاقے کی بجلی بحال کردی ہے اوربہت جلد دیگر علاقوں میں بھی بحال کردی جائیگی۔یاد رہے کہ تحصیل تیارزہ جنوبی وزیرستان کے کے صدر مقام وانا سے صرف چالیس منٹ کے فاصلے پر واقع ہے اوریہاں پر قائم گریڈسٹیشن کوگومل زام ڈیم سے بجلی فراہم کی جارہی ہیں اورگریڈ سٹیشن کے قریب علاقوں میں چوبیس گھنٹے بجلی رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :