پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اسکی عوام کیلئے خوشیاں لائے گی:مارلن سیمیولز

اتوار 5 مارچ 2017 20:05

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اسکی عوام کیلئے خوشیاں لائے گی:مارلن سیمیولز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مارچ ۔2017ئ) پشاور زلمی کے کھلاڑی مارلن سیمیولز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اس کی عوام کے لیے مزید خوشیاں لائے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مارلن سیمیولز کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے خواہاں تھے اور انہیں امید ہے کہ اس میچ کے بعد انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آنے پر راضی ہوں گی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ آج کرکٹ اور پاکستانی عوام کی جیت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :