عوامی تحریک کا کرپشن، انتہا پسندی، ذوالفقار آباد، زراعت کی تباہی اور شفاف مردم شماری کے لئے لانگ مارچ چمبڑ پہنچ گیا

کرپشن، دہشتگردی اور انتہاپسندی ایک دوسری سے جڑے ہوئے ہیں، ایاز لطیف پلیجو آپریشن ردالفساد کے ساتھ آپرشن ردالکرپشن شروع کیا جائے،خطاب

اتوار 5 مارچ 2017 19:31

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) چمبڑ میں قومی عوامی تحریک کرپشن، انتہاپسندی، ذوالفقار آباد، زراعت کی تباہی کے خلاف اور شفاف آدمشماری کے لیئے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو، انور سومرو، زینت سموں، عارفہ راجپر، ریحانہ سموں، انیس دائودپوٹو، نبی بخش لغاری، مصطفی نظامانی، انور نوحانی کی قیادت میں ہزاروں لوگوں نے مارچ کیا۔

کیریا شاخ پہچنے پر ایاز لطیف پلیجو اور مارچ پر شہریوں، تاجروں اور دیگر سیاسی سماجی کارکنان نے گل پاشی کر کے شاندار استقبال کیا۔ جس کے بعد جشن لطیف کا جلسہ عام کیا گیا۔ اس موقعی پر ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کرپشن، دہشتگردی اور انتہاپسندی ایک دوسری سے جڑے ہوئے اور پاکستان کے لیئے ناسور بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن ردالفساد کے ساتھ آپرشن ردالکرپشن شروع کیا جائے۔

ضیاالحق اور پرویز مشرف نے عالمی طاقتوں کے مفاد کے لیئے انتہاپسندی اور دہشتگردی کو مضبوط کیا، پ پ اور مسلم لیگ نے عوام دشمن آمریتی پالیسیز کو جاری رکھا۔ عالمی طاقتیں ہندستان اور افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پہلا رہی ہیں۔ کرپشن کے خاتمی اور امن امان کے لیئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئے کوششوں کو دائو پر لگایا جا رہا ہے۔

کرپٹ حکمران اور دہشتگروں کے سہولتکار سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے شاہہ عبداللطیف بہٹائی نے انقلاب، تبدیلی اور جدوجہد کا پیغام دیا ہے۔ بہٹائی، قلندر، شاھ عنایت اور سچل کی سندھ میں انتہاپسندی اور دہشتگردی کو کبہی بہی قبول نہیں کیا جائے گا۔ کرپشن، دہشتگردی اور انتہاپسندی کا مقابلا کیا جائے گا۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے سندھ میں جمہوریت نہیں بادشاہی ہے، عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چہین نے والے کرپٹ بادشاھ حکمران ہیلیکاپٹر سے اتر کر ریڈ کارپیٹ کے سوا زمین پر چلنے کو تیار نہیں۔

کبہی دوبئی تو کبہی آمریکا میں سندھ کے اجلاس بلا کر فیصلے مصلت کیئے جاتے ہیں۔ 9 سال سے جاری اندھیرنگری کی وجہ سے سندھ کا ہر محکما تباھ ہے۔ نواز شریف نے سندھ کو پ پ کی کالونی بنا دیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل نہیں کیا جا رہا۔ ردالفساد آپریشن ہر قسم کے فساد کے خلاف کیا جائے۔ آپریشن صرف افغانیوں کو پکڑنے پر محدود کرنے کے بجائے ہندستانیوں، برمیوں، بنگالیوں سمیت تمام غیر قانونی غیر ملکی گرفتار کر کے واپس کیئے جائیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے تلیمی نصاب تبدیل کر کے تعلیم مکمل مفت کی جائے۔ سندھ میں 6 ہزار سے زائد بند اسکول و کالیجز کھول کر یونیورسٹی تک تعلیمی اداروں میں سہولیات دیں جائیں۔ انہوں نے کہا کے وزیراعلی مراد علی شاھ کو صرف ہوٹلوں اور بازاروں میں سیلفیاں لینے کا اختیار ہے۔ شہر گندگی کے ڈہیر اور کروڑوں لوگ پینی کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

اسکولوں میں تعلیم نہیں، ہسپتالیں موت کا گہر بنے ہوئے ہیں۔ ہیپاٹائٹس، ایڈز، کینسر اور دیگر خطرناک بیماریاں تیزی سے پہل رہے ہیں۔ نوکریاں بیچی جا رہیں ہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے گنے، گندم، چانول اور دیگر زرعی اجناس کی قیمتی گہٹا کر کسانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔قومی عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری انور سومرو نے کہا کے سی پیک سے سندھ میں ترقی ہوسکتی ہے مگر بادشاہتی نظام، کرپشن، دہشتگردی، اقرباپروری اور انتہاپسندی سی پیک کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

پ پ حکمرانوں نے تمام وڈیروں اور مخالفین کو مینیج کر لیا ہے مگر قومی عوامی تحریک کرپشن، انتہاپسندی، دہشتگردی اور سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف کبہی خاموش نہیں بیٹہی گی اور ہر کارکن اس کا مقابلا کرے گا۔ اس موقعی پر زینت سموں، عارفہ راجپر، ریحانہ سموں، انیس دائودپوٹو، نبی بخش لغاری، مصطفی نظامانی، انور نوحانی اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔