آصف علی زرداری سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقا، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 5 مارچ 2017 19:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر حاجی نواز کھوکھر، پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔ درایں اثناء پیپلزپارٹی کے پی کے رہنما رحیم داد خان نے بھی پارٹی کے صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور کے پی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔