شاہد آفریدی کے آنے پر اسٹیڈیم’’ لالا،لالا‘‘کے نعروں سے گونج اٹھا

اتوار 5 مارچ 2017 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ سے قبل پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کا چکر لگایا ۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں زخمی ہونے والے شاہد خان آفریدی بھی پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے ہمراہ آئے تو پورا اسٹیڈیم لالا۔۔لالا کے نعروں سے گونج اٹھا جس پر شاہد آفریدی نے دونوں ہاتھوں کے اشارے سے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :