پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل نے پورے ملک میں دھوم مچادی

امید ہے دیگر انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کرینگی،وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 مارچ 2017 18:51

لاہور۔5 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے فائنل پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل رائونڈر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی مسرور نظر آئے اور انہوں نے اسے پاکستان کرکٹ کے لئے نیک شگون قرار دیا،سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل نے پورے ملک میں دھوم مچادی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں شنیرااکرم نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کسی بھی کرکٹ فائنل سے کہیں زیادہ بڑامیچ ثابت ہورہاہے۔امید ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی اور دیگر انٹرنیشنل ٹیمیں بھی یہاں آئیں گی ۔