آزادکشمیر حکومت نے کشمیری قوم پرستوں کے لانگ مارچ کے آگے ہتھیار ڈال دیئے

شہید کشمیر مقبول بٹ قومی ہیرو قرار ‘یوم شہادت سرکاری سطح پر منانے اور مقبول بٹ کی یاد میں یادگار تعمیر کرنے کا اعلان

اتوار 5 مارچ 2017 18:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2017ء) آزادکشمیر حکومت نے کشمیری قوم پرستوں کے لانگ مارچ کے آگے ہتھیار ڈال دیئے شہید کشمیر مقبول بٹ کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے مقبول بٹ کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منانے اور آزادکشمیر میں مقبول بٹ کی یاد میں یادگار تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا قوم پرستوں کا حکومتی فیصلے پر اظہا رتشکر کے طور پر مظفرا ٓباد میں گل نواز بٹ شہید کے مزار پرحاضری اور دعا کے بعد ریلی کا انعقاد مظفرا ٓباد شہر خود مختار کشمیر اور مقبول بٹ کے نعروں سے گونج اٹھا لیاقت اعوان شہید کی ریلی کے مزار پر حاضری اور دعا کے بعد ریلی کا اختتام وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی ہدایت پر ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر کی قیادت میں حکومتی وفد نے آٹھ روز قبل آزادکشمیر کے شہر ہجیرہ سے پیدل لانگ مارچ کر کے مظفرآباد پہنچنے والے قوم پرستوں سے تفصیلی مذاکرات کئے یہ قوم پرست جنکی سرپرستی جموںکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی قائد آفتاب خان کر رہے تھے دارالحکومت میں اس ریلی کی قیادت آفتاب خان این ایس ایف کے مرکزی صدر کامران بیگ اور دیگر زعما کر رہے تھے اور اس مارچ میں نیشنل عوامی پارٹی کے قائدین اظہر کاشر شاہد شارف اعجاز خان خلیل چغتائی سکندر قمر اسد نواز سجاد جگوال نبیل مغل راجہ امین اور لبریشن فرنٹ کے کمانڈر زاق اعظم انقلابی ناصر سرور احتشام حسین سلیم خان قابل ذکر تھے اس کارواں سے مذاکرات میں طے پایا کہ آئیندہ سال گیارہ فروری سے آزادکشمیر میں مقبول بٹ کا یوم شہادت سرکاری تعطیل کیساتھ منایا جائے گا آزادکشمیر میں مقبول بٹ کی یاد میں فاروق حیدر کی قیادت میں حکومت آزادکشمیر فن تعمیر سے مزین یادگار تعمیر کروائی گی آزادکشمیر کے پانچ اہم مقامات اور شاہراؤں کو مقبول بٹ کے نام سے منسوب کیا جائے گا مقبول بٹ کے متعلق غیر اخلاقی زبان کیساتھ ہرزہ سرائی کرنے والے مشیر حکومت خان بہادر خان نے میڈیا کو جاری بیان میں مقبول بٹ شہید کے متعلق راولاکوٹ میں کہے گئے اپنے الفاظ پر کشمیری قوم سے معذرت کر دی جس کے بعد قوم پرستوں نے لانگ مارچ ختم کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :