آزاد کشمیر میں نالائق لیگ کی حکو مت نے 7ماہ کے عر صہ کے دوران خطہ کے لوگوں کو بے وقوف بنا نے کے سواء کچھ نہیں کیا‘ زبانی جمع خرچ سے میرٹ اور گڈ گورننس کے کا غذی گھوڑے دوڑائے گئے‘عملًا خطہ کی عوام کیلئے حکومت اور رائے ونڈ کے منشیوں نے کیا کیا‘الیکشن2016میں برجیس طاہر اور کرمانی گروپ نے ہمارے مینڈیٹ چوری کر کے نا اہل اور لوگوں کے سپرد کیا۔جس خمیازہ وہ بھی بھگت رہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماء سابق وزیر برقیات راجہ فیصل ممتازراٹھور کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 5 مارچ 2017 18:21

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماء سابق وزیر برقیات راجہ فیصل ممتازراٹھور نے کہا ہے۔کہ آزاد کشمیر میں نالائق لیگ کی حکو مت نے 7ماہ کے عر صہ کے دوران خطہ کے لوگوں کو بے وقوف بنا نے کے سواء کچھ نہیں کیا۔زبانی جمع خرچ سے میرٹ اور گڈ گورننس کے کا غذی گھوڑے ڈھورائے گئے۔عملا خطہ کی عوام کے لئے حکومت اور رائے ونڈ کے منشیوں نے کیا کیا الیکشن2016میں برجیس طاہر اور کرمانی گروپ نے ہمارے مینڈیٹ چوری کر کے نا اہل اور لوگوں کے سپرد کیا۔

جس خمیازہ وہ بھی بھگت رہے ہیں۔جو آج انہیں ہضم نہیں ہو رہا۔ہمارے دور کے تاریحی اور بے نظیر کارنامے سنہری خروف میں لکھے جائیں گئے۔ہم نے نوجوان نسل کے لئے میڈیکل کالجز یونیورسٹیسز قائم کی۔

(جاری ہے)

آج جن جاریہ و مکمل ہونے والے منصوبوں پر وزیر اعظم سنگ بنیاد و افتتاح کی تختیاں لگا رہے ہیں وہ ہمارے دور کے منصو بے ہیں ۔وفاق میں نواز شریف حکو مت پی پی پی کی مرحون منت ہے۔

عمران خان کے دھرنا کے دوران دنیا نے دیکھا جب مر حر آصف علی زرداری کو خود نواز شریف نے ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر جاتی عمرہ لا یا ۔اور 80زائد کھا نوں سے تواضع کی اس وقت آصف زرداری ہی نے عمران خان کے دھرنا کو ناکام بنایا اور نواز شریف حکومت بچائی تھی۔ پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبریں بے بنیا د اور افوہوں پر مبنی ہیں۔

پارٹی کے کسی عہدے کا امیدوار نہیں ہوں۔پی پی کا کارکن ہوں اور کارکن ہونے پر فخر ہے۔تاہم قیادت نے اگر کوئی عہدہ یا ذمہ داری دی ۔تو احسن انداز سے نبھائونگا۔تنظیم سازی کے حوالے سے پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو زردار ی جلد عہدے داروں کی نامزدگی کریں گئے۔اور ان کا فیصلہ ہمارے لئے حرف آخر ہو گا۔نا لائق لیگ کے درباری اپنی حد میں رہیں ۔ ہماری پارٹی قیادت کے خلاف بیان بازی سے قبل اپنے گریبان میں جھا نک لیں ۔

ہم قیادت کے خلاف بیان بازی برداشت نہیں کریں گئے۔اگر ہم نے لب کشائی کی تو رائے ونٖڈ کے منشی منہ چھپاتے بھریں گئے۔پی پی حکومت کا پانچ سالہ دور تاریح میںسنہری خروف سے لکھا جائے گا۔وہ گزشتہ روزیہاں کوٹلی میں صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے۔فاروق حید ر احتساب شوق پورا کریں۔ہم خاصر ہیں۔ مگر اتنا ضرور یاد رکھیں ۔

کہ ہمارے خلاف گھڑا کھودتے کھیں خود اس میں نہ گر پڑیں۔راجہ فیصل ممتاز راٹھو ر نے کہا ۔کہ پی پی پی کی تنظیم سازی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔میں کسی عیدے کا امیدوار نہیں ہوں۔ پارٹی کا ورکر ہوں ۔شہیدوں کی جماعت کا کارکن ہونے پر نازاں ہوں۔تنظیم سازی کے حوالے سے چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری جلد اعلان کریں گئے۔ان کا فیصلہ حتمی اور ہمارے لئے حرف آخر ہوگا۔اگر قیا دت نے کوئی ذمہ دار دی تو بطریق احسن اسے نبھائوں گا۔

متعلقہ عنوان :