Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے جس لگن اور محنت کے ساتھ جہاد کر رہے ہیں اس مقصد کے حصول کیلئے پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے

سابق صدر تحریک انصاف ضلع میرپور قمر چوہدری کی بات چیت

اتوار 5 مارچ 2017 18:21

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2017ء) سابق صدر تحریک انصاف ضلع میرپور قمر چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے جس لگن اور محنت کے ساتھ جہاد کر رہے ہیں اس مقصد کے حصول کیلئے پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان و آزادکشمیر کے بیس کروڑ عوام ان کرپٹ حکمرانوں نے تنگ آچکے ہیں جنہوںنے کرپشن کے پیسوں سے اپنی اولادوں کو پڑھایا لکھایا اور بیرون ممالک میں قیمتی جائیدادیں خریدیں جبکہ پاکستان کے عوام غربت اور مفلسی میں رہ کر اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں پاناما لیکس کا انکشاف ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے پاکستان کے عوام کے خوشخبری اور ان کرپٹ حکمرانوں کے گلے کا پھندا ہے جنہوںنے عوام کے پیسوں سے اپنے ہاتھ صاف کیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قمر چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا پوری قوم کو شدت سے انتظار ہے اور عوام جاننا چاہتی ہے کہ اس کیس کا کیا فیصلہ آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پامانا کیس کا جو فیصلہ بھی آیا عدالت کے احترام میں قبول کیاجائیگا لیکن یہ فیصلہ ملکی تاریخ کا ایک بڑا فیصلہ ہوگا جو عوام کی مرضی اور منشاء کے مطابق ہوگا جس میں عوام اور انصاف کی فتح ہو گی ۔

انہوںنے کہا کہ میاں محمد نواز شریف انا پرست اور ہٹ دھرم وزیراعظم کی حیثیت سے سامنے آیا ہیں اگر دنیا کا کوئی مہذب وزیراعظم ہوتا تو وہ کب کا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکاہوتا لیکن وزیراعظم نے ہٹ دھرمی اور اپنی انا کی تسکین کیلئے وزیراعظم رہنا پسند کیا حالانکہ جتنانقصان پاناما کیس میں اخلاقی طور پر شریف خاندان کا ہوا ہے شائد ہی کسی دوسرے کا ہوا ہو ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیڈر اور ہیرو ہیں جنہوںنے پاناما کیس کے حوالہ سے ٹھوس موقف اختیار کیا حالانکہ وزیراعظم نے احتساب سے بھاگنے کے لئے جو ہتھکنڈے استعمال کیے وہ شرمناک ہیں اپنے بچائو کیلئے عدلیہ کے سامنے کچھ اور بیان اور قومی اسمبلی و عوام سے جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بنایا گیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات