پی ایس ایل فائنل نے ملک میں گہماگہمی مچادی ،اہلیہ وسیم اکرم

اتوار 5 مارچ 2017 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2017ء) سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل نے پورے ملک میں گہماگہمی مچادی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں شنیرااکرم نے کہا ہے کہ آج پاکستان کیلئے بہت اچھادن ہے،پی ایس ایل فائنل کسی بھی کرکٹ فائنل سے کہیں زیادہ بڑامیچ ثابت ہورہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوبہترین ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہیں، دیکھیں کون کامیاب ہوگا ۔