آصف زرداری سے چوہدری شجاعت کی ملاقات، سیاسی معاملات میں متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق

اتوار 5 مارچ 2017 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت احمد نے سیاسی معاملات میں متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت احمد نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نیسیاسی معاملات میں متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔…(خ م)