پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نئی صف بندی دیکھ رہا ہوں ‘ قمر زمان کائرہ

موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہے ‘ صدر پی پی وسطی پنجاب

اتوار 5 مارچ 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صد ر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہے ،پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نئی صف بندی ہوگی،ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کا مرحلہ جاری ہے اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔ ایک انٹر ویو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں شفاف کرپشن کی گئی ہے اور قوم کے اربوں روپے ناکام منصوبوں میں جھونک دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ان کی کرپشن کی غضب کہانیاں سامنے آئیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں نئی صف بندی دیکھ رہا ہوں اور میرے خیال میں پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اس پر عملی آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کمزو ر جاننے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کر رہے ہیں اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں ایک نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کا مفادات کا مفادات کتنا عزیز ہے اس کیثبوت شوگر ملز کی منتقلی کے حوالے سے عدالتی فیصلے سے سامنے آ چکے ہیں۔