پورے تین بجے اسٹیڈیم کے دروازے کھلتے ہی شائقین کرکٹ نے شور کر کے آسمان سر پر اٹھا لیا

گڑھی شاہو کے رہائشی دانش نے سب سے پہلے اسٹیڈیم پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا،پستہ قد نیا شادی شدہ جوڑا بھی توجہ کا مرکز بنا رہا

اتوار 5 مارچ 2017 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ گڑھی شاہو کے رہائشی دانش نے سب سے پہلے اسٹیڈیم پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا،پستہ قد نیا شادی شدہ جوڑا بھی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کے اعلان کے مطابق پورے تین بجے قذافی اسٹیڈیم کے دروازے کھلتے ہی پرجوش شائقین کرکٹ نے شور کر کے آسمان سر پر اٹھا لیا۔ٹکٹ دکھانے ، جامع تلاشی اور بائیو میٹرک کے بعدگڑھی شاہو کا دانش سب پر بازی لے گیا اور سب سے پہلے اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ دلہا اور دلہن کے لباس میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آنے والا نیا شادہ شدہ جوڑا بھی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔

متعلقہ عنوان :