زخمی شاہد آفریدی اپنی ٹیم پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کراچی سے لاہور پہنچے

اتوار 5 مارچ 2017 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل میں زخمی ہونے والے شاہد خان آفریدی اپنی ٹیم پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کراچی سے لاہور پہنچے ۔

(جاری ہے)

شاہدآفریدی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304ء کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے جہاں سے انہیں سخت سکیورٹی میں ہوٹل لیجایا گیا ۔ علاوہ ازیں شہزاد رائے اور ریحام خان بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے خصوصی طور پر کراچی سے لاہور آئے ۔