کوئٹہ، وزیر اعلی ٰ کی ہدایت پر پی ایس ایل فائنل اکبر بگٹی اسٹیڈیم اور اسپیشل ہائی سکول میں 2بڑی اسکرینوں پر میچ د کھا ئے گئے ،ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ

داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ ، میٹل ڈیکٹٹیراسکیننگ کے ساتھ ساتھ چیکنگ و سیکورٹی کے سخت انتظامات

اتوار 5 مارچ 2017 17:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2017ء) ریجنل پولیس آفیسر بلوچستان وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہ پولیس نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پر پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ عوام کو براہ راست دکھانے کیلئے کوئٹہ کی2 بڑے مقامات اکبر بگٹی اسٹیڈیم اور اسپیشل ہائی سکول میں 2بڑی اسکرینوں کے ذریعے میچ دیکھائے جائیں گے ان دونوں مقامات سمیت شہر بھرمیں تقریباً 1500سے زائد پولیس اور فرنٹیئرکور کے جوان تعینات ہونگے میچ دیکھنے کیلئے آنیوالوں کی شناختی کارڈ اور طلباء کی اسٹوڈنٹس کارڈ کے ذریعے داخلہ جبکہ تین مقامات پر چیکنگ جس میں میٹل ڈیکٹٹیرواک تھرو گیٹ کے ساتھ ساتھ سرچنگ بھی ہوگی شہر اور ان مقامات کے چاروں اطراف پیٹرولنگ بھی کی جائیگی -"آن لائن -"سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پر پی ایس ایل کے فائنل میچ کو عوام کو براہ راست دکھانے کیلئے کوئٹہ کے دو مقامات پر بڑی سکرینیں لگا کر میچ دکھانے کاانتظام کیاگیا ہے کیونکہ فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹر اور پشاور زلمی کے مابین ٹاکرا ہوگا پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور سیکورٹی فلان ترتیب دیاگیا ہے اکبر بگٹی سٹیڈیم اور اسپیشل ہائی سکول میں شہریوں کو میچ دیکھنے کیلئے داخلے کیلئے اپنا شناختی کارڈ اور طلباء کو سٹوڈنٹ کارڈ دکھانالازمی ہوگا ان کے بغیر داخلہ نہیں ہوسکتا دونوں مقامات پر تقریباً ڈھائی سو پولیس اور ڈیڈھ سو کے قریب فرنٹیئر کور کے جوان تعینات ہونگے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ ، میٹل ڈیکٹٹیراسکیننگ کے ساتھ ساتھ چیکنگ بھی ہوگی شناختی دستاویزات کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ان دونوں مقامات کے ساتھ ساتھ شہر میں لگائے جانے والے ناکہ جات اور پیٹرولینگ پر تقریباً پندرہ سو اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں