ناروے کا غیر ملکی زر مبادلہ کی یومیہ فروخت میں کمی کا اعلان

اتوار 5 مارچ 2017 16:00

اوسلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) ناروے نے مارچ میں غیر ملکی زر مبادلہ کی یومیہ فروخت کم کرکے 850 ملین ناروے کرائونز کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارچ کے دوران بینکوں سے غیر ملکی زر مبادلہ کی فروخت کی مالیت کم کرکے 850 ملین کرائونز کے برابر کر دی جائے گی تاکہ رقم کو بچا کر اسے حکومت کے سالانہ مالی میزانیے میں شامل کیا جاسکے۔یاد رہے کہ ناروے کو غیر ملکی زر مبادلہ خام تیل کی برآمد اور نارویجن کرنسی پر مشتمل سرٹیفکیٹس کے اجرا ء سے حاصل ہو تی ہے۔فروری کے دوران اس کی مقدار 1 ارب نارویجن کرائون رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :