یمن میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے، القاعدہ کی مقامی شاخ کے دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

اتوار 5 مارچ 2017 15:37

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) یمن میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں القاعدہ کی مقامی شاخ کے دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے یمن کے تین صوبوں میں مسلسل دوروز تیس سے زائد فضائی حملوں کے بعد اب ڈرون حملے شروع کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

جنوبی شہر اہوار کے نواحی علاقے میں کیے گئے ڈرون حملے میں القاعدہ کی مقامی شاخ کے دو مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

ایک اور ڈرون حملہ انتشار کے شکار شبوا صوبے کے مقام السعید میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے اجتماع پر کیا گیا لیکن حیران کٴْن انداز میں اس حملے میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ۔ پینٹاگون نے جمعے اور ہفتے کوشبوا، ابیان اور البدایا کے صوبے میں کیے گئے فضائی حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔ ان حملوں کے بارے میں پینٹاگون نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ۔