پاکستان کے خالی میدان سجانے پر چیئرمین پی سی بی کا مشکور ہوں،جاوید ہاشمی

اتوار 5 مارچ 2017 15:01

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2017ء) تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ خالی میدانوں میں دوبارہ سے رونق آنے پر پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے شکر گزار ہیں ، عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ ہے انہیں فائنل میچ میں شرکت کرنی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایک لمبے عرصے سے ہمارے میدان خالی پڑے تھے لیکن اب ان میں دوبارہ سے رونق آ گئی ہے ملک میں بڑھے ایونٹ کو آرگنائز کرانے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے شکر گزار ہیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ ہے اور ان کو کرکٹ سے ہی عروج حاصل ہوا ، انہیں چاہیے تھا کہ وہ عوام کی خوشی کی خاطر پی ایس ایل کا فائنل دیکھتے۔جاوید ہاشمی نے شاہد آفریدی کے میچ نہ کھیلنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی بھی میری طرح پلیئر ہے جو کہ اپنی انتظامیہ کے اوپر خود کش حملے کرتا رہتا ہے ، شاہد آفریدی کے نہ کھیلنے پر بہت افسوس ہے ، جاوید ہاشمی نے کہاکہ میرے لئے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹر دونوں آنکھیں ہیں اور میں دو نوں ٹیموں کی حمایت کرتا ہوں۔